معروف اینکرحامد میرنے سوشل میڈ یا پرغیراخلاقی گفتگوکرنے والوں کی نشاندہی کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرفواد چوہدری نے کہاکہ اس سے قطع نظر یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا ایک پبلک ٹائلٹ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس میں غلاظت انڈیلنے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں ہو پاتی۔ اکثر اوقات نقاب پوش فیک نیوز پھیلاتے،اورعزتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
اس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر گندی زبان سے جھوٹ کی غلاظت پھیلانے والے اکثر وہ لوگ ہیں جن کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں ہوتا لہذا وہ سوشل میڈیا کو پبلک ٹوائلٹ کے طورپراستعمال کرتے ہیں ایسے لوگ نفرت کے نہیں بلکہ ہمدردی کے مستحق ہیں کیونکہ پبلک کے سامنے اپنی غلاظت بکھیرنے والے نارمل لوگ نہیں ہوتے۔
ٹوئٹر اور فیس بک پر گندی زبان سےجھوٹ کی غلاظت پھیلانے والے اکثر وہ لوگ ہیں جن کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں ہوتا لہذا وہ سوشل میڈیا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں ایسے لوگ نفرت کے نہیں بلکہ ہمدردی کے مستحق ہیں کیونکہ پبلک کے سامنے اپنی غلاظت بکھیرنے والے نارمل لوگ نہیں ہوتے https://t.co/hav3u20otX
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) February 16, 2020