تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کو سپرد خاک کردیا گیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق خون کے سرطان کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ اتوارکو عصر کی نمازکے بعد مسجد عائشہ ڈیفنس فیز4 میں ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں گزری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
نعیم الحق کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت حکومتی و اپوزیشن کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
نعیم الحق کی تدفین گزری قبرستان میں کی جائے گی جبکہ ان کا سوئم اسلام آباد میں وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔ نعیم الحق کے وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے سوئم میں ان کے اہلخانہ بھی شریک ہوں گے۔