سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اورجان لے لی، بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچہ عابد علی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
بہاولنگرکے نواحی گائوں میں گیارہ سالہ عابد علی اور16 سالہ لڑکا نعیم پسٹل سے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہے تھے کہ فائرہوگیا جس سے عابد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانی فقیروالی نے ملزم نعیم کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی سیالکوٹ میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک کم عمر نوجوان عمار حیدر ٹک ٹاک پرویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا اور اپنے دودوستوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔