چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ۔5اہلکار شہید

جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

               
February 20, 2020 · اہم خبریں, قومی
فورسزاوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔فائل فوٹو

فورسزاوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

تربت میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے، جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔

فورسزاور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا،علاقے میں گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔