تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد سہ پہر 3 بجے مینار پاکستان کے احاطے میں ادا کی جائے گی
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد سہ پہر 3 بجے مینار پاکستان کے احاطے میں ادا کی جائے گی

خادم حسین رضوی کے بھائی سمیت 25 کارکنوں کی سزائیں معطل

لاہور ہائی کورٹ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی، بھتیجے سمیت 25 افراد کی ہنگامہ آرائی کیس میں سزائیں معطل کردیں۔

جسٹس شاہد عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھتیجے سمیت تحریک لبیک پاکستان کے 25 کارکنوں کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظورکرلیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2019 میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی علامہ امیر حسین رضوی اور بھتیجے محمد علی سمیت 86 ملزمان کو 55 سال قید اور جرمانے کا حکم دیا تھا۔