پشاورہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کیس میں پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مستردکرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کودوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جعلی پولیس مقابلوں کیلیے راﺅ انوارکافی ہے ،ہم کسی اورکو دوسراراﺅانوار بننے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پولیس مقابلے میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پشاورپولیس کی جانب سے تیارہ کردہ تحقیقاتی رپورٹ مستردکردی،پشاورہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو دوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جعلی پولیس مقابلوں کیلیے ایک راﺅ انوارکافی ہے،ہم کسی اورکو دوسراراﺅانوار بننے نہیں دیں گے ،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ ایس پی رینک کے افسر کی ایسی رپورٹ کرناافسوسناک ہے۔