حکومت کا اٹارنی جنرل کے عہدے کیلیے بیرسٹرعلی ظفر سے رابطہ
سابق وفاقی وزیر قانون علی ظفرنے عہدہ قبول کرنے کیلیے مہلت مانگ لی۔
February 20, 2020 · قومی
سینیٹر منظور کاکڑ، رانا مقبول احمد، فیصل جاوید، محمد عبدالقادر کو بھی مختلف قائمہ کمیٹیوں کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا
وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلیے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹرعلی ظفر سے رابطہ کرلیا،علی ظفرنے عہدہ قبول کرنے کیلیے مہلت طلب کرلی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ انور منصور خان کی جانب سے استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو بھجوائے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کیلیے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹرعلی ظفر سے رابطہ کیا ہے تاہم علی ظفرنے عہدہ قبول کرنے کیلیے مہلت طلب کرلی۔