اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے دعوے پر وفاقی وزارت قانون کا ردعمل بھی آگیا۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ انور مقصود نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے ستعفیٰ لیاگیاتھا۔ بیان کے مطابق انور منصور کا رویہ نامناسب تھا اس لیے استعفیٰ مانگا گیاتھااورانور منصوراب اٹارنی جنرل کے عہدہ پرکام نہیں کریں گے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انورمنصور سے کہا گیا تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہوگا۔
یاد رہے اس سے قبل اٹارنی جنرل انور منصورنے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اوراپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان بار کونسل نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،جس پر اٹارنی جنرل انور منصورنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں استعفیٰ فوری منظورکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔