بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں،فائل فوٹو
بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں،فائل فوٹو

پی ایس ایل سیزن 5کی افتتاحی تقریب میں بدمزگی

گزشتہ روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل نے ادا کیے جس پرسوشل میڈیا پرگزشتہ روز ہنگامہ سا برپا رہا اور میم کا سمندرامڈ آیا تاہم اب پرفارمنس کے حوالے سے معروف گلوکارعلی عظمت بھی پھٹ پڑے ہیں۔

پی ایس ایل کی تقریب کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے علی عظمت نے کہاکہ تقریب میں پی ایس ایل سیزن 5 کا ترانہ پورا نہیں چلایا گیا،علی عظمت نے کہا کہ بہت سارے آرٹسٹ ناراض ہوکرگئے ہیں وہاں سے کیونکہ گانے میں عاصم اظہراورہارون کا حصہ نہیں چلایا گیا۔

ہم وہاں پر حیران کھڑے تھے،مایوسی اس کیلیے چھوٹا لفظ ہوگا،غم وغصے کا بھی اظہارکیا گیا،اس کی وجہ یہ تھی کہ یاتو ہمیں بتائیں کہ ہم ایک شارٹ ورژن چلانے لگے ہیں، ایسا لگا کہ کسی نے کمپیوٹرپرغلط فائل چلا دی ہے ،ہم اب کھڑے ہیں اورکچھ پتا نہیں کہ کیا ہورہا ہے،ہم دو دن ریہرسل کرتے رہے ہیں،ساڑھے تین منٹ کا گانا تھا اوراس میں سے صرف ساٹھ سیکنڈکی فائل چلائی گئی۔