ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

حکومت کا بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔

ے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا،جب کہ کمشنرایس ای سی پی کی تعیناتی کا ایجنڈا اوراحساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخرکردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، کابینہ نے بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام،وزارت بین الصوبائی رابطہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقل سیکریٹریٹ قائم کرنے، پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کے بعد اشیاکی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق لائحہ بنانے کی ہدایت کی، جب کہ وزیراعظم نے ایف آئی اے سے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ایف آئی اے 2 ہفتوں چینی کی قیمتوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔

وزیراعظم نے بچوں کی زندگی بچانےوالی غذا کی دستیابی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی لائف سیونگ غذا کی امپورٹ پرعائد پابندی ختم کی جائے اور قیمتوں میں واضح کمی کیلیےاقدامات کیےجائیں۔