سابق اٹارنی جنرل انورمنصورنے متنازع بیان کے معاملے پرسپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا۔ انور منصور خان نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہوں،غیر مشروط معافی مانگ کر اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔
واضح رہے کہ سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اعلی عدلیہ سے متعلق نامناسب الزامات عائد کیے تھے جن سے حکومت نے فوری طورپرلاتعلقی کا اظہارکیا تھا جبکہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے انور منصورکے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے استعفی طلب کیے جانے پرانورمنصورنے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی کو اپنا استعفی بھجوا دیا تھا۔