وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ انہیں لگتا ہے حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی کیونکہ حکومت کے اتحادی بھی اس سے ناراض ہیں اور حکومت کے اپنے اراکین عمران خان کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔
جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے۔وزیراعظم نے آٹے اور چینی بحران پر اپنی ناکامی کو تسلیم کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری طبیعت میں ناسازی کے باوجود ملکی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔