آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوہوئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ مراکش کاچار روزہ سرکاری دورے ہیں ،آرمی چیف نے مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوہوئی،آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقاتوں میں دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے امور بھی زیرغورآئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقاتوں میں دونوں جانب سے سیکیورٹی ،مشترکہ تربیت اورانسداددہشتگردی امور پراتفاق کیاگیا،اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں مراکش کیساتھ کھڑا رہے گا،ماضی میں پاکستان ہمیشہ مراکش کا ساتھ دیتا رہا ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طورپرکرداراداکیا،پاکستان نے دنیا کو دہشتگردی سے بچانے اور خطے میں امن کیلیے اہم کردارادا کیا۔
اس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا دورہ کیااورابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول اور مختلف مشکلات اورچیلنجزکے موضوع پر خطاب کیا۔