میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو
میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو

فروغ نسیم نے انور منصور سے معافی مانگ لی

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے انور منصور سے معافی مانگ لی ،وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں،انور منصورکے بارے میں جوبیان دیا وہ واپس لیتا ہوں ۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہناتھا کہ مجھے خالدجاوید کی تعیناتی پرکوئی تحفظات نہیں ،خالدجاوید سے بھائیوں والا تعلق ہے، میرے والد کا خالد جاوید کے والد کیساتھ پرانا تعلق ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاکہ نہ میں استعفیٰ دے رہاہوں اورنہ مجھے خالدجاوید کی تعیناتی پر تحفظات ہیں ۔اٹارنی جنرل خالد جاویدنے کہا ہے کہ فروغ نسیم کے والد میرے بڑے مہربان تھے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے کیے گئے استعفے کے مطالبہ کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ججز کی نہ کوئی جاسوسی ہوئی ہے، نہ ہوگی اور نہ ہونے دیں گے۔

ایک بیان میں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وکلاءکے مخالف دھڑے کی جانب سے استعفے کی باتیں کوئی سنجیدہ مطالبہ نہیں ہے۔ججز اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر وہ کام کریں گے جس سے قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔