وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے،کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیاجائے۔انہوں نے تین سو یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کوریلیف دینے کابھی حکم دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرمنصوبہ بندی ،وزیرتوانائی ،وزیربحری امور اورمشیرخزانہ شریک ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف فراہم کررہی ہے،جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔حکومت کی کوشش ہے بجلی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مختلف چیلنجزکاسامنا ہے،بوجھ عوام کوبرداشت کرنا پڑرہا ہے،صارفین،صنعتوں کومناسب قیمت پربجلی فراہمی،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق مختلف تجاویز پربھی غورکیاگیا۔