پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہوگیا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں1169 اعشاریہ44 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے150ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روزکے چند منٹ بعد ہی شدید مندی کا شکارہوگئی۔پیر کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس گرگئے جس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا اوراب تک100 انڈیکس میں1169 اعشاریہ44 پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔