الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی
الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے، شاہد خاقان عباسی

احسن اقبال کے بعد شاہد خاقان عباسی کی ضمانت بھی منظور

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ ایل این کیس میں کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی صدارت میں دو رکنی بینچ نے کی ۔شاہد خاقان عباسی کا پاسپورٹ نیب کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے نیب پراسیکوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید کو ایک بیان پر گواہ بنا کر معاف کردیا گیا،آپ نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایک بیان پرکیس بنایا، جس نے سمری بھجوائی ،وہ اب بیان دے رہاہے،5سال بعد۔

نیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی مہنگے داموں خریدی،کیا آپ نے تفتیش کی کہ دنیامیں کہیں اس سے سستی ایل این جی خریدی گئی؟کیا آپ نے تفتیش کی کہ ٹرمینل کاٹھیکاسستے داموں کسی کمپنی کےساتھ ممکن تھا؟

تفتیشی افسر ملک زبیر نے کہا کہ ایک گیس کمپنی کا خط موجود ہے جو سستے داموں آفر کررہی تھی،فور گیس ایشیا کے سی ای او مارٹن وائٹ نے خط لکھا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا اس کمپنی نے بولی میں حصہ لیا تھا ؟تفتیشی افسر نے کہا کہ اس کمپنی نے بولی میں حصہ نہیں لیا،تقابلی جائزے کیلیے بتایاکہ سستے میں ممکن تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ کریں آپ،جوکمپنی بولی میں شامل نہیں ہوئی اس کاحوالہ کیسے دے رہے ہیں؟چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کتنے عوامی نمائندوں کے خلاف ریفرنسز زیرسماعت ہیں؟ دیگر کتنے ملزمان کو گرفتار کیا گیا؟نیب تین سوالوں کا جواب دے۔

عدالت نے استفسارکیا کہ احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیوں کیا گیا؟تفتیش مکمل ہوگئی تو احسن اقبال اور شاہد خاقان کو جیل میں مزیدکیوں رکھا جائے؟ لوگوں نے احسن اقبال،شاہدخاقان کوووٹ دیا،نمائندگی سے کیسے محروم کیاجاسکتاہے؟جن ووٹرزنے احسن اقبال، شاہد خاقان کو ووٹ دیا ان کو کس بات کی سزا ہے؟۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام الزامات پر کہیں کرمنل نیت، مالی فائدہ لینے کا ذکر تک نہیں،کرپشن نے اس معاشرے کو تباہ کیا،ٹرائل میں جرم ثابت کرکے ملزمان کو 16 سال قید کی سزا دلوائیں،ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

ینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہد خاقان ہوں یا احسن اقبال پاکستان کے بہترین صاف ستھرے سیاستدان ہیں خدا کا شکر آج دونوں کی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی ، پوری زندگی تحقیقی صحافت میں گزرنے والے تجربے کی روشنی میں کہ سکتا ہوں یہ دونوں حضرات کرپٹ نہیں ہو سکتے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس گواہ ہیں۔“