اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،دونوں رہنماﺅں نے حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورجمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں میں حکومت مخالف تحریک پربھی بات چیت ہوئی۔