لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت 11 مارچ کو مقررکردی۔
ادھرجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار یوسف عباس کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تحریری فیصلہ 22 صفحات پر مشتمل ہے۔ تحریری فیصلے میں تحریک انصاف کے سبطین خان کی ضمانت پررہائی کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یوسف عباس نے چوہدری شوگرملزکے اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکلوائی، ملزم یوسف عباس چوہدری شوگرملزکے اکاؤنٹ میں مختلف اوقات میں رقم جمع کرواتا رہا، یہ حقیقت ہے کہ کرپشن اورکرپٹ پریکٹسز ہمارے معاشرے میں پھیل چکی ہے۔