پنجاب حکومت کا نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلیے وفاق کو خط

وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا، کارروائی کیلیے اقدام کریں گے۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت

               
February 26, 2020 · اہم خبریں, قومی
احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلیے وفاق کو خط لکھ دیا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائیگا، وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا، کارروائی کیلیے وہ اقدام کرینگے۔

یاد رہے گزشتہ وز پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع دینے کی درخواست مسترد کی تھی۔ حکومت نے کہا کہ ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نواز شریف مفرور ڈکلیئر ہو چکے ہیں وہ واپس نہ آئے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

پنجاب کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میڈیکل بورڈ اور خصوصی کمیٹی کی طرف سے بارہا یاد دہانی کے باوجود نواز شریف کی مطلوبہ میڈیکل رپورٹس فراہم نہیں کی گئیں۔