ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلواضافہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایرانی سرحد بند ہونے سے ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلوتک اضافہ ہوگیا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوزکرگئی جبکہ گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 500، کمرشل سلنڈر2 ہزارروپے تک مہنگا ہوگیا۔
ایران سے یومیہ 1 ہزارمیٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی جا رہی تھی، سرحد کی بندش سے درجنوں ایل پی جی کنٹینرزپاک ایران سرحد پرپھنس گئے، سرحد بندش سے پاکستان میں ایل پی جی بحران شدت اختیارکرنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی سیکٹرکیلیے کوئی طویل المدتی پالیسی موجود نہیں۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بحران سے بچنے کے لیے متبادل آپشن پرغورکرے۔