چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے’’خود مختار کشمیر‘‘ کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کا ٹکڑا بن چکیں ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحت کا کردار ادا کریں۔
ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خود مختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا، تاریخ میں ہمیشہ کیلیے زندہ رہے گا۔