وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ اس باررمضان المبارک کا چاند24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جاسکے گاجبکہ پہلا روزہ 25 اپریل کوہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ”انشااللہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھاجا سکے گااور25 اپریل کوپہلاروزہ ہو گا۔
رویت ہلال کمیٹی نے ذیقعد اوررجب دونوں کی غلط تاریخ دیں۔ 5مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوارتقسیم نہیں اتحاد کا باعث بننے چاہئیں۔