امن کی کاوشوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ایئرچیف مارشل مجاہد انور
امن کی کاوشوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، ایئرچیف مارشل مجاہد انور

27 فروری دشمن کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے۔ایئر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ 27 فروری دشمن کا غرورخاک میں ملانے کا دن ہے۔ انہوں نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا اوراس کیلیے پاک فضائیہ ہر وقت تیارہے۔

اسلام آباد میں ستائیس فرور ی کی فتح کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مجاہد انور خان نے کہاپاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔بھارتی پروپیگنڈا کا مقابلہ کرنے پرمیڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہادشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،مسائل اور چیلنجزکے باجودپاک فضائیہ وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہمہ وقت تیارہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شاہین جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اس کے نہ صرف دو طیارے مار گرائے تھے بلکہ بھارتی فضائیہ کے ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔ ریاست پاکستان نے حسب سابق اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیااور اسے ساری عمر کیلیے جیل بھیجنے کے بجائے واپس بھجوا دیا۔