لاہورہائیکورٹ نے شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں 3 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں 3شریک ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
وکیل ملزم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،عدلت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی۔
یاد رہے کہ ملزم قاسم قیوم،فضل داد عباسی اور شعیب نے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائرکررکھی تھیں ۔