ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخارنے بھارت کو واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگیں حب الوطنی،عوام کے اعتماد اورسپاہ کی قابلیت پرلڑی جاتی ہیں،ہم اپنے دشمن کی ہر خفیہ سازش سے باخبر ہیں،پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلیے ہر میدان میں ہمہ وقت تیار ہے، بھارت جو کھیل کھیل رہا ہے اس سے سول و فوجی قیادت باخبر ہے،اگراس خطے میں جنگ چھڑی تواس کے کنٹرول نہ ہونے والے نتائج ہوں گے, ہم ہر وقت تیار ہیں،ملک پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ آپ سب کو27 فروری کا دن مبارک ہو،بھارت27 فروری کا دن کبھی نہیں بھولے گا۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ تمام غازیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،26 فروری کو بھارت نے ناکام اور بزدلانہ کارروائی کی تاہم پاک فوج نے دن کی روشنی میں موثر جواب دیا، دشمن کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے اورایک پائلٹ کو گرفتارکیا گیا۔
میجر جنر بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کو خطرہ ہے، مشرقی سرحد پر بھارت کی طرف سے خطرات درپیش ہیں تاہم عزت اوروقارکی کوئی قیمت نہیں، دفاع وطن کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیارہے، ہم اپنی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے بھی تیار ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا عوام اور افواج پاکستان نے جرات سے مقابلہ کیا،14فروری 2019 کو پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے بناتحقیق کے پاکستان پرالزام لگائے، پاکستان نے پلوامہ واقعے پر بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی،پاکستان نے بطور ذمےدارریاست بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جو سرپرائز ہمیں دینا چاہ رہا تھا خود ناکام ہو کر واپس لوٹا،بھارت نے 26 فروری کو پاکستان پر بزدلانہ کارروائی کی۔
انہوں نے کہا کہ اسی بوکھلاہٹ کے دوران بھارت نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا ، 27 فروری کا دن ہماری تاریخ میں روشن باب ہے اور اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ، ایک سال قبل آج کے دن افواج پاکستان نے ایک مرتبہ پھر قوم کی امنگوں پر پورا اتراترکردکھایا ۔ پاکستان نے بھارت کے دو لڑاکاطیارے مار گرائے ،پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکیا،پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو موثرجواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان تمام شہداکے نام جنہوں نے وطن کے دفاع کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مائوں بہنوں کو سلام جنہوں نے اپنے پیارے وطن پر قربان کیے۔
ان کا کہناتھا کہ آج کا دن یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم بھی،مشرقی سرحد پر بھارت کی طرف سے لگاتار خطرات درپیش ہیں،اندرونی شورش سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کھیل کھیل رہاہے،عزت اوروقارکی کوئی قیمت نہیں ، ہم دشمنوں کی سازشوں سے بخوبی آگاہ ہیں ، پاک فوج تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ہماری سول اور ملٹی قیادت بھارت کے کھیل سے آگاہ ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ان کا کہناتھا کہ بھارت رواں سال ایل او سی کی 384 خلاف ورزیاں کر چکا،ایل او سی پربھارتی خلاف ورزیوں میں 2 شہری شہید، 30زخمی ہوچکے ،ایل او سی پر بھارت کی شرانگیزیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔میجر جنر ل بابر افتخارکا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں زندگی بری طرح مفلوج ہے،لاک ڈائون کی کیفیت ہے، مقبوضہ کشمیر کامعاملہ ایک بار پھرعالمی توجہ کامرکز بن چکاہے ،آزادی کی جدوجہدمیں کشمیریوں کے ساتھ تھے،ہیں اوررہیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ایل او سی پر سب سے زیادہ خلاف ورزیاں رکارڈ کی گئیں،بھارتی فوج اسکول جاتے بچوں کو نشانہ بنانے سے بھی نہیں چوکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ ی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں1200سےزائدچھوٹے بڑے آپریشن کیے،آپریشنز کے دوران القاعدہ کے ایک ہزارسے زیادہ دہشتگردپکڑ ے اورمارے گئے۔