سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،جس سے 42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمدہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میںگیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،گیس کے ذخائرگولارچی بلاک میں دریافت ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گولارچی بلاک سے 42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمدہوگی۔
ذرائع کامزید کہناتھاکہ گولارچی بلاک میں 14 فروری 2020 کو کھدائی کاکام شروع کیاگیا،20 ہزار739 میٹرگہرائی پرگیس کے ذخائردریافت ہوئے۔