کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد گرفتار کر لیے گئے۔فائل فوٹو
کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد گرفتار کر لیے گئے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔سندھ حکومت نے عوام کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے حوالےسے عوام الناس کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا،تمام پبلک،پرائیویٹ دفاتر، شاپنگ مالزاور عوامی مقامات پر سینیٹائزرزکا استعمال کیا جائے، ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

محکمہ تعلیم آج شب تمام صوبائی تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے ان احتیاطی تدابیر کی فہرست جاری کرے، جن ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں وہاں سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا،تمام عوامی مقامات پرآگاہی کے لیے پیغامات آویزاں کیے جائیں۔

سندھ کے محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام الناس کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، تمام پبلک،پرائیوٹ دفاتر،شاپنگ مالزاور عوامی مقامات پر سینیٹائزرز کا استعمال کیا جائے، ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

محکمہ تعلیم آج شب تمام صوبائی تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے ان احتیاطی تدابیر کی فہرست جاری کرے گا جو کورونا وائرس سے بچا میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے محکمہ تعلیم کا اعلی سطح اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری اسکولز، سیکریٹری کالجزاورڈائریکٹرکالجز سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شب آٹھ طلب کیا جانے والا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں اسکولوں و کالجوں کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے مشاورت کرکے انہیں حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد ان کا باضابطہ اعلان ہوگا۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامہ کے تحت تمام پبلک،پرائیوٹ دفاتر،شاپنگ مالزاور عوامی مقامات پر سینیٹائزرز کا استعمال کیا جائے، ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، ماسک،ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں کام کرنیوالوں کوگلوزفراہم کیے جائیں۔

ایران اور چین سے آنیوالے مریضوں سے سفری معلومات حاصل کی جائیں، جن ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں وہاں سفرنہ کرنے کا مشورہ دیا جائے۔

تمام عوامی مقامات پر آگاہی کے لیے پیغامات آویزاں کیے جائیں،صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت تمام ڈسٹرکٹس کی ریپڈ رسپانس ٹیموں کوایران سے واپس آنیوالے زائرین کی فہرست دے دی گئی ہے جو انہیں فون کالز کرکے سفری معلومات حاصل کریں گی،

24 گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے جس پر اطلاع دی جا سکتی ہے اور معلومات بھی حاصل کرنا ممکن ہوگا۔صوبائی محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ایران سے واپس آنے والے مسافروں میں علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں وہ اہلخانہ سے ملنے سے اجتناب برتیں او گھر میں ہی قیام کریں۔

واضح طور پرکہا گیا ہے کہ ایران یا دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہرہونے کی صورت میں فوری کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے اورمریض کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا جائے۔