خود کو نیب کا ڈی جی ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیاہے ۔
نیب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ ملزم ندیم کو چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پرگرفتارکیا گیاہے اوراس اب پولیس کی تحویل میں دے دیا گیاہے ۔
نیب کا کہناتھا کہ دو سال کے دوران نو جعلی افسران پکڑے گئے ہیں، کوئی جعلی افسربن کرفون کرتا ہے تو فوری طورپراطلاع دیں،چیئرمین نیب نے افسران کو ٹیلیفون پرملزمان سے بات کرنے سے منع کررکھا ہے۔