ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ہم ینگ ڈاکٹرزاورڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔فائل فوٹو

نیب نے احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔بیرون ملک سفرپرپابندی

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پاسپورٹ ضبط کر لیا،بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا ہے۔ نیب نے احسن اقبال سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کی یقین دہانی کے لیے بیان حلفی مانگا تھا۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا بیان حلفی بھی دے دیا۔ نیب نے احسن اقبال سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کی یقین دہانی کے لیے بیان حلفی مانگا تھا۔

یاد رہے کہ 26 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

عدالت کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی رہائی کے لیے ایک، ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی، نیب عدالت نہیں، صرف تحقیقاتی ادارہ ہے۔