صرف افغان شہری ہی بارڈرکراس کر سکیں گے۔فائل فوٹو
صرف افغان شہری ہی بارڈرکراس کر سکیں گے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔چمن بارڈر کل سے7 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ‌

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلیے کل سے7 مارچ تک چمن بارڈر بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفتان بارڈر آٹھویں روز بھی بند ہے، ایران سے آئے مزید 510 زائرین پاکستان ہاؤس منتقل کیے گئے ہیں جہاں خیمے، کمبل، ماسک اور خوراک کی فراہمی اوراسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

افغانستان سے کرونا وائرس پاکستان منتقلی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کل چمن باڈر کوایک ہفتے کے لیے مکمل طور بند کردیا جائے گا۔ اس دوران ہر قسم کی آمد ورفت تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور عوام کو اس عرصے کے دوران سرحد کی طرف نہ انے کی تاکید کی گئی ہے۔

پاک افغان بارڈر کی مکمل بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا حکم نامہ ایف سی کو موصول ہو گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کی پھیلاو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تفتان بارڈر آج 8 ویں روز بھی بند ہے، ایران سے آئے 510 زائرین کو پاکستان ہائوس منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو خیمے ، کمبل ، ماسک سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ زائرین کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔