کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم۔6 مسافر جاں بحق،22 زخمی

کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔

               
March 2, 2020 · قومی
گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوارکی وجہ سے گری۔فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق،22 زخمی ہو گئے۔

پولیس اور لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے غوث بخش ممیوریل ہسپتال مستونگ اور سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے دوافراد کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔