لندن میں ایوارڈزکی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیرعابد شیرعلی سے ایوارڈ لینے سے انکارکردیا۔
لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبارکی طرف سے کمیونٹی ایوارڈزکی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیرعلی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلیے مدعو کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطا الرحمن چوہدری نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اورعابد شیرعلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ ، میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا۔
'معزرت کے ساتھ میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لیتا"
یوکے میں پاکستانی شہری نے عابد شیر علی سے ایوارڈز لینے سے انکار کر دیا۔ pic.twitter.com/LPPPzGVtts
— Are Zee ! (@bhattispeaks) March 1, 2020
جس پر ہال حاضرین کے شوراورتالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے عابد شیرعلی کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جس پرعابد شیرعلی نے اسٹیج سے مختصر خطاب کیا اوراختتام پر نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پرحاضرین پھر مشتعل ہو گئے کہ کمیونٹی کے فنکشن کو سیاسی رنگ کیوں دیا۔
ہال کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرعابد شیرعلی تقریب ادھوری چھوڑکرچلے گئے واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے۔