وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے دورہ کراچی کی دعوت قبول کرلی۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
انہوں نے وزیراعظم کو منصوبوں کے افتتاح کے لیے دورہ کراچی کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم اور پیرپگارا کی ملاقات میں سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت ہوئی۔پیر پگارا نے سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبہ کی مجموعی ترقی میں دلچسپی دکھانے اور وفاق کی جانب سے اقدامات کی تعریف کی۔
انہوں نے سندھ میں احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کی درخواست بھی کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدرالدین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔