جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں بھی اچھی بارش ہوگی۔فائل فوٹو
جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں بھی اچھی بارش ہوگی۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے خطرناک بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پنجاب، کے پی کے میں انتہائی خطرناک موسم کی پیش گوئی کردی۔

بتایا گیا ہے کہ طوفانی بارش برسانے والا سسٹم کل کے پی کے کے راستے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے جو6 مارچ تک جاری رہے گا،اس کی شدت بہت زیادہ ہے، شمالی پنجاب وسطی پنجاب مشرقی پنجاب خیبر پختون خوا اسلام آباد راولپنڈی کشمیر شمالی بلوچستان میں شدید بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب اور شمالی سندھ میں بھی اچھی بارش ہوگی۔

3دن تک رہنے والے اسپیل کو بحرہ عرب سے آنے والی ہواؤں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے جس سے شدید گرج چمک طوفان بنیں گے، شمالی پنجاب میں شدید بارش کا امکان ہے، شدید گرج چمک طوفان کا راج رہے گا،70تا 100کلومیٹرتک کی آندھی ہمراہ ہوگی۔