اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان پارلیمنٹ کو اہل قراردیتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں۔
فصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی طاہرہ بخاری، شائستہ پرویز اورعبداللہ خان کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملیکہ بخاری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریج تک دہری شہریت رکھتی تھیں۔
تاشفین صفدر کے متعلق دائر درخواست میں بھی کہا گیا تھا کہ انہوں نے بھی اپنی دوہری شہریت سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چھپائی تھیں۔
کنول شوزب کے متعلق دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پہ اراکین قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان پارلیمنٹ کو اہل قراردیتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں۔تینوں خواتین ارکان اسمبلی کی آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل مانگی گئی تھی۔