احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیاہے،عدالتی تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے جاری کیاہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ میاں نواز شریف عدالت میں حاضر نہیں ہوئے،نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ ان کی صحت تشویش ناک ہے،نوازشریف کی عدالتی کارروائی سے حاضری معاف کی جائے، جس کی نیب پراسیکیوٹرنے مخالفت کی۔
عدلتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ چوہدری شوگرملزریفرنس ابھی دائرنہیں کیا گیا،نوازشریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جاتی ہے،فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ ریفرنس دائرکرنے کے انتظار میں مزیدسماعت 30مارچ تک ملتوی کی جاتی ہے۔