اکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو واپس لانے کی کوششیں حکومت کی منافقت، ڈرامے بازی نہیں چلے گی۔ وزیراعظم کو کسی کرپشن کیس میں دلچسپی نہیں، صرف کٹھ پتلی راج برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوششیں حکومت کی منافقت ہے،عمران خان نے خود نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا اب وہ مزید جھوٹ نہ بولیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ہمیشہ سول سوسائٹی کے ساتھ مل کرکام کرتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہاہے کہ حکومت این جی اوزاورمیڈیا کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے اورعمران خان کوسوچنا چاہیے کہ ان کاموں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ غریبوں کے مسائل حل کرنے والی این جی اوزکو بھی مسائل کا سامنا ہے۔این جی اوزاورعالمی این جی اوزکیلیے حکومت نے دیواریں کھڑی کی ہیں۔افسوس ہے کہ اس حکومت نے سول سوسائٹی کی حق تلفی کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے اس معاشی بدحالی اورعذاب سے گزررہے ہیں اور پیپلزپارٹی اس کیخلاف اپنی آواز اٹھاتی رہے گی۔ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف گٹھ جوڑنے معاشی حالات کو خراب کیا۔پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف کی ڈیل سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس وقت ہر پاکستانی کا مسئلہ معیشت ہے۔،حکومت کی کوشش ہے کہ میڈیااوراین جی اوزکو کنٹرول کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنقید برداشت کرنی چاہیے تنقید بغاوت یا غداری نہیں ہوتی۔ مثبت تنقیدسے ریاست کو مدد ملتی ہے۔ عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ ان کاموں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔