خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کو ان کے عہدے سے ہٹا کراجمل وزیر کو یہ قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں وزرا کے عہدوں میں رد و بدل ہوا ہے، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور مشیر برائے ضم اضلاع اجمل خان وزیر کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا۔
شوکت یوسفزئی سے وزارت اطلاعات تو لے لی گئی ہے تاہم بدستور صوبائی کابینہ کا حصہ رہیں گے، انہیں ثقافت اور محنت کے محکمے دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل خیبر پختونخوا کابینہ سے 3 وزرا کو بھی وزیراعلیٰ کے خلاف سازش کے الزام میں نکالا جاچکا ہے۔