قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب لاہورکی ریجنل بورڈ میٹنگ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے لہٰذا انکوائری بند کردی جائے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کوانکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے جبکہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو 12 پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی، نیب لاہورنے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کیخلاف جون 2000 میں انکوائری کا آغازکیا تھا۔