سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشیدشاہ کی رہائی کے فیصلے کو کالعدم قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائی کے فیصلے کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
پراسیکیوٹر نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ خورشید شاہ سمیت 18 افراد کیخلاف ایک ارب23 کروڑ کا ریفرنس دائرکیا جا چکا ہے ،ملزم گرفتار ہے اوراحتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے ،احتساب عدالت نے 17 دسمبر کو ریفرنس دائر نہ ہونے پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
احتساب عدالت نے 50 لاکھ کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیاتھا،وکیل خورشید نے کہا کہ ہم نے ضمانت کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دیدی ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے رہائی کے فیصلے کو کالعدم قراردے دیا۔