سول ایوی ایشن ڈویژن نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کا اسلام آباد منتقلی سے متعلق فریم ورک تیارکرلیا گیا ہے اوراسے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی بے نظیربھٹو ایئرپورٹ کی پارکنگ کو کمرشل استعمال میں لانے پر بھی غور کررہی ہے تاہم ’ڈیلٹا ٹیکسی جنرل ایوی ایشن رن وے‘ پاکستان ایئر فورس کے پاس ہی رہے گا۔
اس حوالے سے پاکستان ایئرفورس اور ایوی ایشن ڈویڑن کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اور حتمی پلان وزیراعظم عمران خان کو منظوری کے لیے جلد بجھوایا جائے گا۔ امکان یہی ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس رواں سال اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔