چیف جسٹس گلزاراحمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہرعلی نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی۔
نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہرعلی نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی،جوڈیشل کمیشن نے تقرری کیلیے سفارش پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔
یادرہے کہ جسٹس مظاہرعلی نقوی لاہورہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں،جسٹس مظاہر نقوی کو سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ سے خالی سیٹ پرلایا جائے گا۔