سندھ ہائیکورٹ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے معاملے میں اسٹیل ملزکے اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرنے پربرہم ہوگئی ،عدالت نے کہاکہ آپ اکاﺅنٹس کی تفصیلات نہیں دیں گے تواسٹیٹ بینک سے منگوا لیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں اسٹیل ملزکے 4 ہزارسے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے معاملے پر سماعت ہوئی ،درخواست گزارنے کہاکہ کرتارپور راہداری کیلیے اربوں روپے خرچ کر دیے گئے۔
عدالت اسٹیل ملزکے اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرنے پرعدالت برہم ہوگئی ،عدالت نے کہا کہ ہمیں صرف اسٹیل ملزکااکاﺅنٹ بتائیں پورے ملک کی معیشت جام نہیں کر سکتے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے پاس وفاقی حکومت کا ایک ہی اکاﺅنٹ ہے ،ابھی 10 فیصد ادائیگی کیلیے تیار ہیں،عدالت نے کہاکہ آپ اکاﺅنٹس کی تفصیلات نہیں دیں گے تواسٹیٹ بینک سے منگوا لیتے ہیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم پرعملدرآمد کریں گے ،دو ماہ کی مزید مہلت دی جائے ،عدالت نے کہا کہ حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے۔