لاہورہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت منظورکرلی اورنیب کوگرفتاری سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب انکوائری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت منظورکرلی اورنیب کو گرفتاری سے روک دیا۔