پاکستان بارکونسل نے سابق صدر پرویزمشرف سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کا فیصلہ کالعدم قراردینا اختیارات سے تجاوز ہے،ہائیکورٹ کوسنگین غداری کیس میں مداخلت کا کوئی اختیارنہیں تھا۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف نے تین نومبر2007 کو ملک میں ایمرجنسی لگائی ،پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی ،پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا جرم ثابت ہوا۔
خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہو سکتی تھی ،درخواست میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعاکی گئی ہے۔یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کوکالعدم قراردیا تھا۔