سرکارکی مدعیت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔فائل فوٹو
سرکارکی مدعیت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔فائل فوٹو

کراچی میں رہائشی عمارت اپنے بوجھ تلے دب گئی۔16افراد جاں بحق

رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی جب کہ 32 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب رضویہ تھانے میں سرکارکی مدعیت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں غفلت،لاپروائی اورلوگوں کے جان و مال کو نقصان پہچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

حادثے میں 7 خواتین اور3 بچوں سمیت 16افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یحیی ولد خرم، حیدر ولد خرم،خواتین میں مریم، حرا ولد عبدالرشید، ایک 40 سالہ خاتون، غلام مصطفی ولد عطا محمد سے ہوئی ہے۔

گرنے والی عمارت سے متصل ایک عمارت ٹیڑھی ہوگئی جس کے گرنے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے،تیسری عمارت کا بھی بیشتر حصہ گرگیا جبکہ چوتھی عمارت کو مخدوش قرار دیدیا گیا۔

اہل محلہ کے مطابق عمارت جمال فاطمہ نامی خاتون کی ملکیت ہے جنہوں نے 74 گزکے رقبے پر خستہ حال پرانے ستونوں پر یہ 5 منزلہ عمارت تعمیرکرائی تھی جس کی چھٹی منزل پرکچھ ماہ پیشتر ہی پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو امدادی کارروائی  کی ہدایت کردی جب کہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود رہی۔

فیڈرل بی ایریا میں بھی عمارت کا چھجا گرنے سے ایک شخص جاں بحق۔11 زخمی

دوسری جانب یوسف پلازہ تھانے کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع رہائشی عمارت عبداللہ سینٹر کا چھجا گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور3 بچوں سمیت 11افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص فیکٹری ملازم اور فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا۔