خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا۔فائل فوٹو
خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا۔فائل فوٹو

خواتین کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن ٹکٹ نہیں دیں گے۔سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرہ خواتین یا مردوں کا نہیں اسلامی معاشرہ ہے ،خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا،انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر تکریم نسواں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے ساتھ ساری انسانیت کی نمائندگی کررہے ہیں ،یہ اسلام آباد کی تاریخ میں خواتین کا سب سے بڑ امارچ ہے ،اسلا م سے پہلے عورتوں کو مٹی میں دبا دیا جاتا تھا،اسلام نے بتایا کہ دنیا میں عورت ایک قیمتی سرمایہ ہے ،اسلام نے عورت کو مقام دیا وراثت میں حق دیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسلام میں ذات پات کا کوئی تصور نہیں ،مغرب کی عورت شوہرکی وفاداری سے محروم ہو گئی ہے،اسی لیے مغرب کی عورت کہتی ہے میراجسم میری مرضی ،آج مغرب کی بچیاں باپ کی شفقت سے محروم ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستانی معاشرہ خواتین یا مردوں کا نہیں اسلامی معاشرہ ہے ،خواتین کے مسائل پر سینیٹ میں بھی بات کروں گا،انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ،بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے والوں کو الیکشن کا ٹکٹ نہیں دیں گے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلام میں مرداورعورت کا اپنا اپنا مقام ہے،اس حکومت میں ہر مرد اورعورت پریشان ہے ،خواتین کو حقوق نہ دینے والوں کا مقابلہ کریں گے،اسلام خواتین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل درپیش ہیں ،شہروں میں خواتین کیلئے علیحدہ ٹرانسپورٹ کانظام لایا جائے۔