وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری عورت آزادی مارچ سے ایک شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شخص نے صحافی کے سوال پر بتایا کہ وہ خواتین مارچ میں برقعہ پہن کرفاٹا کی خواتین کی نمائندگی کر رہا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص کا نام عثمان ہے جس کہنا ہے کہ فاٹا کی خواتین یہاں نہیں آ سکتیں اس لیے میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق عورت مارچ کے شرکا پر مذہبی جماعت کے کارکنان نے پتھراؤ کیا ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں بعدازاں پولیس کی اضافی نفری طلب کرنے پر پتھراؤ رک گیا۔
خیال رہے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں میں خواتین اپنے حقوق کے لیے عورت مارچ کر رہی ہیں۔