وزیراعظم نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، بلکہ قیمتیں مزید کم کرنے کی کوشش کریں گے، عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، ذخیرہ اندوزی کرکے پیسہ بنانے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ شاندار استقبال پر قبائلی عوام کا شکریہ اداکرتا ہوں،بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کو 7ماہ سے گھروں میں بند کررکھا ہے،کشمیری عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ساری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے مشکل وقت میں صبر کو انسان کی بہترین صفت کہا ہے،دعا ہے اللہ کشمیریوں کو مشکل وقت میں صبر کرنے کی توفیق دے،دعا ہے آنے والے دنوں میں کشمیریوں کو ظلم سے آزادی ملے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیاسے کہہ رہا تھا مودی کی حکومت انتہاپسند ہے،پوری دنیا نے دلی میں غریب مسلمانوں پر ظلم دیکھا،بھارتی حکومت کے مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں،ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلم دنیا میں مثال بننا تھا،پاکستان نے ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلنا تھا،ریاست مدینہ نے پیچھے رہ جانے والے انسانوں کواوپراٹھانے کی ذمے داری لی،احساس پروگرام متعارف کروا کرپیچھے رہ جانے والوں کی ذمے داری لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم اور صحت کا نظام سب سے برا،نوکریاں بھی نہیں ملتیں،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان قبائلی عوام کو ہوا،اب قبائلی علاقوں میں ترقی لانے کا موقع ہے،قبائلی علاقوں کے عوام کو اوپراٹھا کرترقی یافتہ پاکستانی شہروں سے ملانا ہے،یہ سیاسی تقریر نہیں، میرا دینی فرض ہے۔
ان کاکہناتھا کہ چین دنیا میں سب سے تیزی سے اوپر جارہاہے،چین نے30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،چین نے فیصلہ کیا غریب عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہے،چینی حکومت سے پوچھا غریب عوام کو اوپر اٹھانے کےلیے کیا اقدامات کیے،چینی حکومت نے غریب عوام کےلیے انڈسٹریاں لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ جس قوم میں انسانیت اورعدل وانصاف ہوا اللہ اسے اوپر اٹھالے گا،اللہ نے پاکستان میں نعمتوں کی بارش کررکھی ہے،پاکستان میں بے پناہ معدنیات اور12موسم ہیں،مہمند میں بہترین زیتون کی پیداوار ہوتی ہے،قبائلی علاقے میں صحت احساس پروگرام لارہے ہیں،قبائلی نوجوانوں کوکاروبارکےلیے قرضے بھی فراہم کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقے کے ڈھائی ہزار طلبہ کو سکالرشپس دیں گے،روزگار کےلئے مہمند میں انڈسٹریل اسٹیٹ لگائیں گے،مہمند کے عوام کو مہمند ڈیم سے پانی فراہم کریں گے،جانتا ہوں قبائلی علاقے پر کیسا وقت گزرا،ان کا کہناتھا کہ میرے علاوہ کوئی قبائلی عوام کےلیے آواز نہیں اٹھاتا تھا،اب قبائلی عوام کے نمائندے اسمبلیوں میں موجود ہیں،دل سے دعا ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن قائم ہو،40سال سے افغان عوام عذاب میں مبتلا ہیں،دعا ہے افغان امن معاہدہ کامیاب ہو،انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن سے قبائلی عوام کو بھی فائدہ ہوگا،افغان سرحد کھولنے کی کوشش کروں گا تاکہ عوام کو روزگار ملے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں 3اور4جی ٹیکنالوجی کی ذمے داری وفاقی وزیرمواصلات کو سونپ رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ عوام نے بجلی اور گیس کے مسائل کی وجہ سمجھنے چاہئیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے بجلی کی پیداوار کےلیے40،30سال کے معاہدے کررکھے ہیں،گزشتہ حکومت نے بجلی کی مہنگی قیمت پر معاہدے کیے جس سے گردشی قرضے بڑھے،حکومت میں آئے تو گردشی قرضے بڑھ چکے تھے،پاکستان کی انڈسٹری بنگلہ دیش اور بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیونکہ وہاں بجلی سستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے حکومت کے پہلے سال کی آدھی آمدنی قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں ضائع ہوگئی،ملک چلانے کےلیے مزید قرضہ لینا پڑا،فیصلہ کیا ہے بجلی کی قیمتیں ہرصورت کم کرنی ہیں،فیصلہ کیا ہے بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھائیں گے،انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کےلیے ہرقدم اٹھائیں گے،اپنے لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنے دیں گے۔